لاہور( این این آئی )سوشل میڈیا پر خواتین بن لوگوں کو لوٹنے والے گرفتار غیر ملکی گروہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں،ملزمان محض مردوں ہی کو نہیں بلکہ خواتین کو بھی مختلف بہانوں سے لوٹا اور پاکستانیوں سے کروڑوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بھیجوائے۔ڈائریکٹر ایف آئی
اے سائبرکرائم عبدالرب نے نائیجرین گروہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاہور میں پکڑے جانے والے پانچوں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ اور ویزے تک جعلی تھے۔عبدالرب نے مزید بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ انہوں نے محض مردوں ہی کو نہیں بلکہ خواتین کو بھی مختلف بہانوں سے لوٹا اور پاکستانیوں سے کروڑوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بھیجوائے۔گروہ کے چھٹے پاکستانی رکن ہارون کے حوالے سے ایف آئی اے کے افسر نے بتایا کہ اس کے متعدد بینک اکائونٹس تھے اور پاکستانیوں سے دھوکے کے ذریعے ہتھیائی ہوئی رقوم باہر بھجوادی جاتی تھیں جبکہ اس گروہ کے شکار ہوئے افراد میں اچھے خاصے تعلیم یافتہ لوگ بھی شامل تھے۔ایف آئی اے کے افسر نے عوام سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا یا فون کے ذریعے رابطہ کرکے بھاری رقوم کا جھانسہ دینے والوں کو کوئی رقم ادا نہ کی جائے۔واضح رہے کہ لاہور میں فیس بک پر دوستی کے بعد بننے والی گرل فرینڈز نائیجرین نوجوانوں کا گروہ نکلا تھا جو کئی ماہ سے مختلف جھانسے دے کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔۔۔۔۔مال مفت دل بے رحم ابرار الحق نے ہلال احمرمیں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں خیراتی تنظیم میں ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ پر سوشل میڈیا مشیر رکھ لیااسلام آباد(پی این آئی)ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین ابرارالحق نے اپنے قریبی معاونین کا تقر
کیا ہے جو پہلے بھی ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ روزنامہ جنگ میں جواد رضوی کی شائع خبر کے مطابق اس خیراتی تنظیم میں ان کے لئے عہدے تحلیق کئے گئے ہیں ۔ابرارالحق کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ تقرریاں رائج پالیسی کی بنیاد پر کی گئی ہیں ۔بیانڈ اسٹوڈیوز اور بیانڈ ریکارڈز کے جبران احمد کوڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ مشاہرے پر ابرارالحق کا سوشل میڈیا مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔فرائض کی انجام دہی میں جبران خان کو دس تنخواہ دار رضاروں کی خدمات بھی حاصل ہوں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو قواعد و ضوابط کی پرواہ کئے بغیر رکھا گیا ہے ۔ حماد ملک روز اول سے ابرارالحق کے ساتھ ہیں ، وہ چیئرمین ہلال احمر کے ذاتی معاون ہوں گے ۔ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کے پاکستان سوئیٹ ہومز کے جنرل منیجر بھی ہیں ،ساتھ ہی ابرارالحق کی یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں ۔وہ گزشتہ سال جنوری سے ہلال احمر میں کام کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں