کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری پہلی اور آخری جماعت ہے، کہیں نہیں جارہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق استعفے کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں اپوزیشن
لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، پارٹی سے نہیں۔بطور اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا چکا ہوں۔ فردوس شمیم نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے۔ گورنر سندھ نے اپوزیشن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کوملاقات کے لیے بلایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مرکزی قیادت کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے انہیں مستعفی ہونے کا کہا تھا۔جس پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر پارٹی قیادت کا فیصلہ منظور کرتے ہوئے استعفیٰ دےد یا تھا۔ واضح رہے کہ آج صبح فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ میں کھل کر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سے استعفیٰ لینے کے بعد حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کا پیغام فردوس شمشم نقوی کو پہنچایا ۔فردوس شمیم نقوی کو ہٹا کر حلیم حادل کو سندھ کا اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں