لندن(پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لندن میں انکی نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف سے بات چیت ہوتی رہتی ہے،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )میں ہر جماعت کی اپنے رائے ہے،پی ڈی ایم میں
مشاورت کے بعد فیصلے ہوتے ہیں،پی ڈی ایم جو فیصلے کرے گی اس پر تمام جماعتیں عمل کرنے کی پابند ہیں،ہماری تحریک حصول اقتدار کی تحریک نہیں ہے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی 24 دسمبر کو اپنی بہن کی تیمارداری کے لئے امریکہ گئے تھے جہاں سے دو روز قبل وہ لندن پہنچے۔وفاقی کابینہ کی سفارش پر شاہد خاقان عباسی کا نام 15 دن کے لئے ایگزٹ کنڑول لسٹ سے نکالا گیا تھا۔ قومی سیاست نئے موڑ پر، لندن میں شاہد خاقان کی نواز شریف سے ملاقات، اہم پیغام پہنچا دیا مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات کی اور شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔شاہدخاقان عباسی لندن میں قائد مسلم لیگ ن سے ایک اور ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ شب امریکا سے لندن پہنچے تھے، شاہدخاقان عباسی قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق امور اورسینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر بات بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 12جنوری کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔شاہد خاقان عباسی 24دسمبر کو اپنی بہن کی عیادت کے لیے امریکا گئے تھے۔وفاقی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانیکی اجازت دی تھی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں