منافع خور بیوپاریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے سختی کرنے کا حکم دے دیا، کوئی رعایت نہ کی جائے

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے

حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، محمد حماد اظہر، اسد عمر، مشیران عبدالرزاق داود اور ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینیر افسران شریک۔چیف سیکریٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو صوبہ پنجاب میں گنے کی فصل، کرشنگ اور چینی کے موجودہ اسٹاک کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے چینی کی وافر دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے تمام ڈیویژن کے کمشنر اور ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز کا روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے گنے کے اصل سے کم وزن تولنے میں ملوث افراد اور منافع خور بیوپاریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے جس میں کل 79 افراد زیر حراست ہیں اور 190 ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیںوزیر اعظم نے کہا کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات لینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کے ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں