کم سن طالبہ کی شادی کرانے پر دولہن اور دولہا کا والد پکڑا گیا

نوشہرو فیروز(آئی این پی ) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پانچویں جماعت کی شادی کرانے پر دولہا اور دلہن کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ صوبہ سندھ میں کم عمر بچیوں کی زبردستی شادیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، گذشتہ سال نومبر میں عمر کوٹ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کروانے

پر والد کو گرفتار کرکے دلہن کو تحویل میں لیلیا تھا، اب ایک اور واقعہ نوشہروفیروز میں پیش آیا ہے، جہاں مورو کے قریب پانچویں جماعت کے طالبہ کی شادی کرادی گئی ہے۔ پولیس کو کم سن بچی کی شادی کی اطلاع ملی تو فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا اور دلہن کے والدکو حراست میں لے لیا جبکہ نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے نکاح خواں کی تلاش کے لئے نفری کو روانہ کردیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔۔۔۔ مظفر آباد میں اساتذہ کے پرامن احتجاج پر پولیس حملہ اور تشدد قابل مذمت ہے، کشور عقیل اسلام آباد (پی این آئی) لیڈرز ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی چیئرپرسن کشور عقیل نے مظفر آباد میں اساتذہ کے پرامن احتجاج پر پولیس حملے اور تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اساتذہ پر اس بے رحمانہ ظلم اور تشدد کی مثال نہیں ملتی۔ حکومتی عمال بھی انہی اساتذہ سے پڑھ کر ا علی منا صب پر بر اجمان ہوئے ہیں جو لو گ اپنے اساتذہ کی عزت نہیں کرتے وہ جاہل اور انتہائی خودغرض ہیں ان سے انصاف کی قطعی کوئی امید نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ پر بے رحم تشدد کرنے والے جلادوں کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے نیز اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔ آزادکشمیر کے پرامن

خطے میں ایسا دردناک واقعہ خود حکومت کے لئے بدنامی کا باعث ہے اس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close