عمران خان پر 22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے، لوگوں کی آہ و بکاہ کو بلیک میلنگ کہنے پر وزیر اعظم کو شرم آنی چاہئے، مریم نواز کی گفتگو

کوئٹہ( آئی این پی ) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا نہ جانا بے حسی کی انتہا ہے،عمران خان پر22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے ، لوگوں کی آہ و بکاہ کو بلیک میلنگ کہنے پر وزیر اعظم کو شرم آنی چاہئے ۔جمعہ کو نائب صدر مسلم لیگ ن

مریم نواز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا نہ جانا بے حسی کی انتہا ہے ۔ عمران خان پر22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے ۔ لوگوں کی آہ و بکاہ کو بلیک میلنگ کہنے پر وزیر اعظم کو شرم آنی چاہئے ۔ مریم نواز نے کہا کہ دھرنے میں وہ اپنے لوگوں کی لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں ، کیا عمران خان کی انا ان لاشوں سے بڑی ہے ، دھرنے والے عمران خان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ آجائیں ان کے سروں پر ہاتھ رکھ دیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرادیں ، لاشوں کو دفن کر دیں گے اور عمران خان اس کو بلیک میلنگ کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا فرض ہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملیں اور یہ کام انہیں کرنا پڑے گا کیونکہ عمران خان کے پاس ترکش ڈراماکے ایکٹر سے ملنے کا وقت ہے ،کتوں سے کھیلنے کا وقت ہے لیکن مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں ہے۔۔۔ ختم نبوت کی بات کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ چوما، خاکروب بھی یہ بات کرے اسکے ہاتھ بھی چوموں گا‘ کیپٹن صفدر نے اندر کی بات بتا دی لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماکیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات ، اگر کوئی خاکروب بھی یہ بات کرے گا تو میں اس کے ہاتھ چوموں گا ۔ عدالت میں پیشی کے

موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ،میاں شریف مرحوم نے بھی خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیاتھا،یہ حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہاب نیب کو جرات نہیںہو رہی کہ مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو تو یقین ہی نہیں تھا کہ 2018 میں انہیں حکومت مل جائے گی،یہ رات کو سوئے تھے ان کو جگا کر بتایا کہ آپ کی حکومت آگئی ہے ،یہ حکومت ایسی چل رہی جیسے موت کے کنوئیں مین موٹر سائیکل چل رہی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ،غبارہ ہمارا ہے ہم ہوا بھریں یا نکالیں،یہ تو وقت بنائے گا کہ کس کے مشکیزے سے ہوا نکلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی ہیں وہ جب چاہیںآ اور جا سکتے ہیں کوئی انہیں روک نہیں سکتا۔ انہوںنے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ چومنے کے حوالے سے کہا کہ جب انہوں نے بہاولپور میں عوام کی مشکلات کے ساتھ ختم نبوت کی بات کی تو میں نے نیچے کنٹینر میں آکر ان کا ہاتھ چوما، وہ ایک ولی کے صاحبزادے ہیں،یہ بات کوئی خاکرو ب بھی کرے تو میں اس کے ہاتھ بھی چوموں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں