کراچی(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب، نیئر بخاری سیکرٹری جنرل ، فیصل کریم کنڈی سیکرٹری اطلاعات، رخسانہ بنگش سیکرٹری فنانس منتخب،
تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے کسی نے بھی اپنے عہدوں کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔الیکشن کمشنر فوزیہ حبیب نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے آئین اورالیکشن ایکٹ 2017ءکے مطابق پیپلزپارٹی کے وفاقی سطح پر مختلف عہدوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ پارٹی کے چیئرمین کے لیے بلاول بھٹو زرداری، سیکرٹری جنرل کے لیے سید نیر حسین بخاری، سیکرٹری اطلاعات کے لیے فیصل کریم کنڈی اور سیکرٹری مالیات کے لیے مس رخسانہ بنگش بلا مقابلہ منتخب ہوئیں ۔6 جنوری کو کراچی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین کے عہدے پر دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مچھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کے لیے کوئٹہ پہنچے ۔ جہاں مریم نواز و دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے میں اظہار تعزیت اور اظہارہمدردی کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ میں بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ آپ لوگوں کے درمیان میں موجود ہوں ، جب بھی ہم بلوچستان آتے ہیں، ہم خوشی یا سیاست کیلئے نہیں آتے بلکہ دکھوں میں شریک ہونے کیلئے یہاں پہنچتے ہیں، میں اپنے ہزارہ کے بھائیوں کو کیا بتا سکتا ہوں، پاکستان ایسا ملک ہے جہاں لاش اور شہیدوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے، ہزارہ برادری کو آج دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ ہم ایسے پاکستان میں جی رہے ہیں، جہاں گیس بجلی کھانے پینے کی اشیاء مہنگی جبکہ عوام ، مزدوروں، سیاسی کارکنان، پولیس افسران، وکلاء برادری کے خون سستے ہیں، 1999سے آج 2 ہزار شہید ہوچکے ہیں، لیکن ان کو انصاف نہیں ملا، ہمارے بڑوں کی حکومت میں بھی ہزارہ ٹاؤن میں 100شہیدوں کے احتجاج ہوا تھا، ہماری
حکومت گئی، آج پھر خان صاحب کی حکومت ہے، آج پھر ہزارہ ٹاؤن والے اپنے شہیدوں کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں، مطالبہ یک ہی ہے کہ ہزارہ کے لوگوں کو جینے دو، یہ مطالبہ کراچی، اسلام آباد کے پی ، ہر جگہ پیپلزپارٹی کے کارکنان اس حتجاج میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، ہم آج تک اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلا سکے، میرا وعدہ ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو انصاف دلانے کیلئے جہدوجہد کریں گے، میں جب تک زندہ رہوں گا، کوشش کریں گے ہمارے غریب عوام کو جینے دو، یہ کس قسم کا انصاف ہے جب مزدور ی یا سفر کررہے ہو، تو شناختی کارڈز کو دیکھ کر قتل کیا جاتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ہمارے شہداء کے خاندانوں کو میتیں رکھ کر احتجاج کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں