اسلام آباد( پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایک اور سیاسی رہنما کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب اسمبلی کی رکن منیرہ یامین بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔ذرائع کے مطابق
منیرہ یامین سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھیں۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کی اہم رہنما کلثوم پروین کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مرحومہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھیں۔سیاسی رہنماؤں کی جانب سے منیرہ یامین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔گذشہ ماہ مسلم لیگ (ن) کی سنیٹر کلثوم پروین کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کلثوم پروین کو سانس لینے میں دشواری پر پمز ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ،سنیٹر کلثوم پروین کو آکسیجن لگائی گئی تھی۔کئی روز طبعیت ناساز رہنے کے بعد ان کاانتقال ہو گیا ۔۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چار سو وبا کی بادل چھائے ہیں ایک طرف جہاں ماہرین اس مہلک وبا کی موثر ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھی موجود ہے۔انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے ، اپنے بیان میں چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آئی ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اس پر ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا تاکہ یہ زیادہ اموات کا سبب نہ بن سکے ، اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم جنوب مشرق میں پھیل رہی ہے جبکہ ایڈوائزری گروپ نے بھی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں