قومی سیاست نئے موڑ پر، لندن میں شاہد خاقان کی نواز شریف سے ملاقات، اہم پیغام پہنچا دیا

لندن (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات کی اور شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔شاہدخاقان عباسی لندن میں قائد مسلم لیگ ن سے ایک اور ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد

خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ شب امریکا سے لندن پہنچے تھے، شاہدخاقان عباسی قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق امور اورسینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر بات بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 12جنوری کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔شاہد خاقان عباسی 24دسمبر کو اپنی بہن کی عیادت کے لیے امریکا گئے تھے۔وفاقی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانیکی اجازت دی تھی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالا تھا۔۔۔۔۔شاہد خاقان عباسی کو مزید ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے شاہد حاقان کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دیاسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں نیب کی شاہد حاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملکملک جانے کیلئے عدالتی اجازت درکار نہیں تھی؟ ٹرائل چل رہا ہے،ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل تھا؟

قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے؟شاہد خاقان عباسی کیوکیل بیرسٹرظفراللہ نے موقف اپنایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کوبیرون ملک جانے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی۔نیب پراسیکیوٹرنے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کرتے کہاکہ ملزم عدالت کی اجازت کے بغیربیرون ملک گیا، استثنیٰ کی درخواست ملزم نے بیرون ملک جانے کے بعد بھجوائی، احتساب عدالت کی ہدایت پر بیر سٹرظفراللہ نے حکومتی اجازت نامہ پیش کیا عدالت نے نیب کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close