دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں کیا تبدیلی آئی؟ تفصیلی رپورٹ

نیویارک(پی این آئی) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی طرف سے 2021ءکے لیے دنیا کے پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے اوراس میں پاکستانی پاسپورٹ ایسے نمبر پر آیا ہے کہ سن کر پاکستانی دکھی ہو

جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس سال بھی جاپانی پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے حامل لوگ 191ممالک میں ویزا فری جا سکتے ہیں اور انہیں ان ممالک کے سفر کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ دوسرے نمبر پر سنگا پور، تیسرے نمبر پر جرمنی اور جنوبی کوریا، چوتھے نمبر پر فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور سپین، پانچویں نمبر پر آسٹریا اور ڈنمارک، چھٹے نمبر پر فرانس ، آئر لینڈ نیدرلینڈز، پرتگال اور سویڈن، ساتویں نمبر پر بیلجیم، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ، آٹھویں نمبر پر آسٹریلیا، جمہوریہ چیک، یونان اور مالٹا، نویں نمبر پر کینیڈا اور دسویں نمبر پر ہنگری کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیاجو فہرست پر سب سے آخر میں 110ویں نمبر پر ہے۔ افغانی پاسپورٹ پر صرف 26ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول ویزا انٹری ملتی ہے۔ اس کے بعد عراق 109ویں نمبر پر اور شام کا پاسپورٹ108ویں نمبر پر کمزور ترین قرار دیا گیا ہے۔ ان پر بالترتیب 28اور29ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول ویزے پر جایا جا سکتا ہے۔ ان کے بعد چوتھے نمبر پر پاکستانی پاسپورٹ کو کمزور ترین قرار دیا گیا ہے جو فہرست میں 107ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پرہم 32ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول ویزے پر جا سکتے ہیں۔بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر 41ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت ہے چنانچہ فہرست میں یہ پاسپورٹ 101نمبر پر آیا ہے۔ بھارتی پاسپورٹ اس فہرست میں 85ویں نمبر پر ہے جس پر 58ممالک ویزا فری انٹری یا آن ارائیول ویزا کی سہولت دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close