سانحہ مچھ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو بڑا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں مچھ جیسے واقعات کے تدارک کا مستقل حل نکالیں، بلوچستان میں امن وامان ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں ملکی

سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ نے سانحہ مچھ سے متعلق بریفنگ دی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قواعد کے مطابق متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہزارہ برادری کےتحفظ کے لیے سکیورٹی میکنزم تشکیل دیاجائے۔اجلاس میں سینیٹ انتخابات پربھی مشاورت کی گئی،وفاقی وزراء نے مثبت معاشی اشاریوں پر اعتمادکااظہارکیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کےدورہ کوئٹہ سےمتعلق فیصلہ نہ ہوسکا۔ سانحہ مچھ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانےکا اعلان کردیا مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے جوائنٹ انٹیرو گیشن ٹیم بنانے کا حکم دے دیا ہے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس صوبے میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ،چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ سمیت قانون نافذ کرنے والیاداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سمیت حکام نے مچھ واقعے پر محکمہ معدنیات کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائنز ڈیپارٹمنٹ نے مزدوروں کاڈیٹا کیوں نہیں بنایا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کا سانحہ مچھ کی تحقیقات کیلئے جی آئی ٹی بنانیکا حکم دیا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مچھ واقعے کیلواحقین کو میتوں کی تدفین کی دوبارہ اپیل کی تھی، جام کمال کا کہنا تھا کہ مذہبی فریضے کی ادائیگی میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close