وزیراعظم عمران خان نے کونسا منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، وزیرِ اعظم نے منصوبے پر پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے

مطابق اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ راوی سٹی منصوبے میں استعداد بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے، زمین کی خریداری کے حوالے سے سامنے آنے والے تمام مسائل حل ہو چکے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے لیے تین بیس کیمپس کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے.وزیرِ اعظم عمران خان نے منصوبے پر پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے طے شدہ اہداف کو مقررہ وقت پر پورا کیا جائے اور ماحولیاتی تحفظ کے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اس میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کےلیے ویسٹ ٹو انرجی ( فُضلے سے بجلی) بنانے کےلیے بین الاقوامی کمپنی سے مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کر دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کل کس اہم شہر کا ایک روزہ دورہ کر کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے؟ وزیراعظم عمران خان جمعہ کوایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلی ٰمیں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کو والٹن ائیرپورٹ کے میگا پراجیکٹ پر بھی بریف کیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کوبلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر بھی وزارت قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close