کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سےاستعفی لینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی بھی رکن اسمبلی کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر انہوں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئی، نجی ٹی وی نے
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی رہائشگاہ پرارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی بیٹھک ہوئی جس میں مرکزی قیادت نے اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی سےاستعفیٰ لینےکافیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق کسی بھی رکن سندھ اسمبلی نےاپوزیشن لیڈرکی حمایت نہیں کی جس پر فردوس شمیم نقوی نے خود ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کوہٹانےمیں گورنرہاؤس بھی پیش پیش رہا، گورنرسندھ نےوزیراعظم کاپیغام فردوس شمیم نقوی کوپہنچایا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ کراچی کے حوالے سے پہلے بھی ایک بار وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جس پر مرکزی قیادت ان سے ناخوش تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں