ائرپورٹ کے اطراف ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈرون اڑانے پر پابندی

کراچی(آئی این پی) پشاور ائرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی اور کہا قانون کی خلاف ورزی پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے اور لیزر لائٹ مارنے کے

معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈراون اڑانے پر پابندی عائد کردی۔پشاور کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف اور علاقوں میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کیخلاف کاروائی اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔پشاور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے لیزر لائٹ اور دیگر واقعات ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں سی اے اے کی جانب سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے اشتہار بھی جاری کئے گئے تھے۔۔۔۔۔عرب ملک نے 29 دسمبر سے غیر ملکیوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا، کورونا ٹیسٹ ائرپورٹ پہنچنے پر کیا جائیگامسقط(این این آئی )عمان نے 29دسمبر سے اپنی زمینی ،فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ حکومتی بیان کے مطابق عمان میں داخلے کیلیے تمام ممالک سے آنے والوں کیلیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کا کووڈ 19 کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔عمانی حکومتکے مطابق کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ائرپورٹ پہنچنے کی صورت میں کیا جائیگا۔عمان

نے کورونا کی نئی قسم سے بچنے کیلئے پچھلے ہفتے اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔حکومتی بیان کے مطابق ہوائی اورسمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close