گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ دھر لیا گیا

لاہور(آئی این پی)ایف آئی اے نے انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو دھرلیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ملتان میں واقع جناح اسپتال کے قریب عمل میں لائی گئی، ملزمان ایک لاکھ روپے سے غیر قانونی گردے کی پیوندکاری کا معاہدہ کرچکے

تھے۔حکام کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی 2019 میں وہاڑی کے رہائشی کا رضاکارانہ گردہ حاصل کرچکیتھے،زیادہ پیسوں کی لالچ کے پیش نظر ملزمان نے اب تین مزید افراد کا گردہ نکالنا تھا۔کامیاب کارروائی کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔یاد رہے لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے اور پولیس کو احکامات جاری کررکھے ہیں۔۔۔۔۔گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ ڈاکٹر نہیں کچھ اور نکلا، تفصیل جانیئےاسلام آباد: (پی این آئی)گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ ڈاکٹر نہیں کچھ اور نکلا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے کاروبار میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان 25 سے 30 لاکھ روپے میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے میں ملوث تھے،ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا ڈاکٹر نہیں بلکہ ٹیکنیشن تھا۔جڑواں شہروں میں غیرقانونی پیوندکاری کے انکشاف پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا، گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا جعلی ڈاکٹر اور گردے بیچنے والے ایجنٹس کو ایف ٹین سے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گردوں

کی غیرقانونی پیوندکاری کی ڈیل اسلام آباد جبکہ آپریشن راولپنڈی کے علاقوں میں ہوتے ہیں۔لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا مبینہ ڈاکٹر درحقیقت ٹیکنیشن نکلا جو شہریوں کی پیوند کاری کرتا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، جب کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ملزمان غریب لوگوں کو پیسوں کا لالچ دیتے تھے، غریب لوگوں کو بلڈ سیمپل، ایڈوانس رقم اور تمام طبی سہولیات فراہمی کا لالچ دیا جاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close