وزیراعلیٰ صحت یاب ہو گئے، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی وبا کورونا کو شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں ،وزیراعلی کاجمعرات کو کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ۔وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اورعوام کی دعاں سے کورونا سے صحت

یاب ہوا ہوں،صحت یابی کیلئے دعاں پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی سرکاری امورنمٹاتا رہا،پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صحت یابی کے بعددوبارہ مزید محنت اورجذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا خطرناک مرض ہے، احتیاط کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ،شہری کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں کیونکہ احتیاط میں ہی کورونا سے بچا ممکن ہے۔۔۔۔۔سانحہ مچھ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانےکا اعلان کردیاکوئٹہ(آئی این پی) مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے جوائنٹ انٹیرو گیشن ٹیم بنانے کا حکم دے دیا ہے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس صوبے میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ،چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میںہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ سمیت قانون نافذ کرنے والیاداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سمیت حکام نے مچھ واقعے پر محکمہ معدنیات کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائنز ڈیپارٹمنٹ نے مزدوروں کاڈیٹا کیوں نہیں بنایا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کا سانحہ مچھ کی

تحقیقات کیلئے جی آئی ٹی بنانیکا حکم دیا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مچھ واقعے کیلواحقین کو میتوں کی تدفین کی دوبارہ اپیل کی تھی، جام کمال کا کہنا تھا کہ مذہبی فریضے کی ادائیگی میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں