2021میں پنجاب بھر کے عوام کو کونسی مفت سہولت فراہم کر دی جائیگی؟ صوبائی حکومت نے خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ دسمبر2021 تک پنجاب میں تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مل جائے گا،چاہتے ہیں پرائیویٹ سیکٹر بھی ہسپتال بنائے،چاہتے ہیں صحت کی سہولت کاحق عام آدمی کو ضرور ملے۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ 36 اضلاع میں

52 لاکھ خاندانوںکو ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں،وزیراعظم کا وژن ہے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہئے،اس مالی سال ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کردیں گے،انہوں نے کہاکہ ہسپتال والے پیسے انشورنس کمپنی سے کلیم کریں گے،کسی کو درد کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑیں گی۔ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ39ہزار341سے بڑھ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ پندرہ ہزار پانچ سو بیاسی افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ایک روز میں کورونا کے سات سو تنتیس مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تنتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایکٹو کیسوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار ایک سو تیرہ ہوگئی جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار پچاسی سے بڑھ گئی ہے، پنجاب میں چوبیس لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو بانوے سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،کورونا کے مستقل خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات مشکل امر ہے،ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے ، 2021ء کورونا کے خاتمے اور خوش خبریوں کا سال ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close