مشکل وقت جلد ختم ہونیوالا ہے، لندن سے شہباز شریف کیلئے خصوصی پیغام آگیا، خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اس دوران دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی جب کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے کہا

کہ جیل کاٹنے سے ثابت ہورہا ہے لیڈر ملک کے لیے کتنی قربانیاں دیتے ہیں ، یہ مشکل وقت یے جو کہ بہت جلد ختم ہوجائے گا لیکن آپ کی جدوجہد پارٹی کارکنوں کے لیے حوصلہ پیدا کرے گی۔دوسری طرف یہ انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف فی الحال جیل میں رہنا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ ابھی ان کی ضمانت نہ کروائی جائے ، یہ انکشاف سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا، تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے آئینی ماہرین کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال ان کی ضمانت نہ کروائے جائے کیون کہ وہ چاہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنی صاحبزادی کو لیڈر بنانے کا شوق تھا ، مریم نواز لیڈر بن گئی ہے ، تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں۔سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر پتھر مارے گئے لیکن اس کے باجود انہیں جان بوجھ کر گرفتار نہیں کیا جار ہا تا کہ وہ مزید ایکسپوز ہوں کیوں کہ مریم نواز باہر رہ کر مسلم لیگ ن کا نقصان کر رہی ہیں حالاں کہ نیب کے پاس مریم نواز نے جو جاتی امراء میں پراپرٹی خریدی اس کے ناقابل یقین شواہد موجود ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

close