مریم نواز کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیدیا؟ ن لیگی کارکنان پریشان

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج پی ڈی ایم جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے،ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ

جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما امیر مقام نے مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔مولانا فضل الرحمن بنوں جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک ( پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں نے 6جنوری کو بنوں میں پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت اور اسے کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کارکن صوبائی رہنما ملک ریاض کے حجرے میں جمع ہوں گے جہاں سے ریلی کی شکل میں بنوں روانگی ہوگی ،جے یو آئی کا کہنا ہے کہ لکی مروت سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں بنوں مظاہرے میں شرکت کریں گے۔ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم کی زیر صدارت ایک اجلاس میں جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا سمیع اللہ مجاہد،اے این پی صدرملک علی سرور خان،ایم پی اے حاجی انورحیات خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے صدراقبال حسین ایڈووکیٹ ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرقریب اللہ خان،قومی وطن پارٹی کے امیرزادہ خٹک،سابق تحصیل ناظم نورنگ مولانا اعزازاللہ اور جے یو آئی کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ قائد جمعیت و پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان 6 جنوری بروز بروز بدھ ڈی آئی خان سے بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے بنوں پہنچیں گے جہاں وہ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرینگے جلسہ عام سے مریم نواز شریف ِیوسف رضا گیلانیِ آفتاب احمد خان شیرپاؤِ امیر حیدر خان اور محمود خان اچکزئی بھی خطاب کرینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close