اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن)میں اختلافات کا انکشاف، پیپلزپارٹی کی خواہش سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مین بنیادی اختلاف اس بات پر ہے کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے وزیر اعظم ان کی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی ہونے چاہئیں ، ان خیالات کا اظہار صحافی رانا عظیم نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ختم ہوجاتی ہے تو بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم نہیں بن سکتے کیوں کہ ان کی تیاری نہیں ہے ، جس پر پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کوئی ایسی گیند نہیں کرائے گی جس سے وزیراعظم عمران خان تو آوٹ ہوجائیں لیکن اس کا فائدہ سارا مسلم لیگ ن کو مل جائے۔صحافی رانا عظیم کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کیے ، جس میں مریم نواز کے ساتھ آصف علی زرداری شریک ہوئے ، اب پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے کہا ہے کہ آپ جو چاہتے ہیں ہم اس طرح کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہمارے ساتھ شرط طے کریں کہ چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا ، اس کے لیے آپ ہماری مدد کریں اور باقی جماعتیں بھی اس حوالے سے ہمیں ووٹ دیں گی ، لیکن مسلم لیگ ن ان معاملات پر راضی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر چیئرمین سینیٹ کے لیے آپ کی بات مانی جائے تو پھر آئندہ الیکشن کے لیے ہمارے ساتھ یہ معاملات طے کریں کہ اس میں وزارت عظمیٰ مسلم لیگ ن کو دی جائے گی لیکن پیپلزپارٹی اس مطالبے کوماننے کو تیار نہیں ہے۔ رانا عظیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی صورت حکومت ختم نہیں کرنا چاہتی بلکہ وہ چاہتی ہے کہ 2023ء تک اسی طرح کام چلے اور اس کے بعد ہمیں موقع ملے اس سے پہلے اگر کچھ کرنا ہے تو اس کو صرف سینیٹ الیکشن تک ہی محدود رکھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close