بے گناہ نوجوان کی موت پر حکومت کا ایکشن، اسلام آباد کے 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کے 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے،انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی کو ایس ایچ او ترنول،انسپکٹر محمد بشیر کو ایس ایچ او شمس کالونی اور سب انسپکٹر لیاقت علی کوسبزی منڈی تھانے کا ایس ایچ او لگا دیا گیا، قیصر نیاز گیلانی انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے جبکہ محمد بشیر تھانہ

آئی نائن اور لیاقت علی آپریشن ڈویژن میں تعینات تھے، اس سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشن کی طرف سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔حکومتی شخصیات کو بھی معافی نہیں ملے گی، وزیراعظم نے پٹرولیم بحران میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت ترین ایکشن کا اشارہ دیدیااسلام آباد(این این آئی) حکومتی شخصیات کو بھی معافی نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم بحران میں ملوث آئل کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے۔ کہ بحران میں ملوث افراد، اداروں اور کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر طویل بحث کے بعد۔ وزیراعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔جس میں شفقت محمود، شیریں مزاری اور اسد عمر شامل ہیں۔ انکوائری رپورٹ پر کیا ایکشن لیا جائے، اس پر 3 رکنی کمیٹی سفارشات تیار کرے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا۔ کہ بحران میں ملوث افراد، اداروں اور کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں بعض وفاقی وزراء کی جانب سے انکوائری رپورٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ۔اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ جس قانون کے ذریعے کمپنیوں نے ناجائز پیسہ بنایا اسے بدلہ جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close