غیر ملکی ڈگریاں تسلیم نہ کرنے کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاجی مظاہرہ ,اسلام آباد پولیس کی شیلنگ و لاٹھی چارج ، درجنوں ڈاکٹرگرفتار، احتجاجی مظاہرہ ختم کرنے کیلئے مذاکرات ناکام ہو گئے

اسلام آباد (آئی این پی)کرغستان سمیت دیگر ممالک سے ایم بی بی ایس کرنے والے فارن گریجوایٹس نے ڈگریاں تسلیم نہ کرنے کے خلاف پاکستان میڈیکل کمیشن اور سرینگر ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے سرینگر ہائی وے کلیئر کرانے کیلئے ڈاکٹرز پرشیلنگ و لاٹھی چارج کیا، درجنوں ڈاکٹرز کو گرفتار کر

کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا، سرینگر ہائی وے کلیئر کر دی گئی ہے،پولیس و انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرہ ختم کرنے کیلئے ڈاکٹرز سے مذاکرات کئے تاہم مذاکرات ناکام ہونے پر پولیس نے ڈاکٹرز کی گرفتاریاں کیں۔ بدھ کو پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر بیرون ملک (کرغستان) سمیت دیگر ممالک سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کیاجو بعد میں شدت اختیار کرگیا اور فارن میڈیکل گریجوایٹس نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے دفتر کا گھیرائو کیا جس کے بعد احتجاجی مظاہرین سری نگر ہائی وے پر پہنچ گئے اور سڑک بند کر دی، اس دوران پولیس کی بھاری نفری سرینگر ہائی وے پہنچی، ایس پی صدر سرفراز گل اور انتظامیہ کے افسران نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرزکی تنظیم کے چیئرمین ذیشان نور سمیت دیگر سے مذاکرات کئے لیکن ڈاکٹرز نے احتجاج نہ ختم کرنے کا اعلان کیا جس پر پولیس نے سڑک کلیئر کرانے کیلئے ڈاکٹرز پر دھاوا بول دیا اور درجنوں ڈاکٹرز کو گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کر دیا، پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا جس سے کچھ ڈاکٹرز معمولی زخمی بھی ہوئے۔۔۔۔تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ ، ینگ ڈاکٹروں نے 15 ستمبر سے دمادم مست قلندر کا اعلان کر دیا.اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کا معاملہ،وائے ڈی اے کی جانب سے 15 ستمبر سے تمام وفاقی ہسپتالوں میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وائے ڈی اے کے بیان کے مطابق پمز،پولی کلینک،نرم، فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال اور سی ڈی اے ہسپتال میں احتجاج کیاجائیگا۔ ترجمان کے مطابق مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا۔ وائی ڈ ی ا ے کے مطابق حکومت کی جانب سے 784 ملین روپے کی منظوری کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا انتظامی غفلت ہے۔۔۔۔وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کا معاملہ،وائے ڈی اے کی جانب سے 15 ستمبر سے تمام وفاقی ہسپتالوں میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وائے ڈی اے کے بیان کے مطابق پمز،پولی کلینک،نرم، فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال اور سی ڈی اے ہسپتال میں احتجاج کی جائیگا۔ ترجمان کے مطابق مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا۔ وائی ڈ ی ا ے کے مطابق حکومت کی جانب سے 784 ملین روپے کی منظوری کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا انتظامی غفلت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close