راولپنڈی(آئی این پی) عسکری قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد نہیں دبا سکے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس
عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس (جی ایچ کیو)میں ہوئی، کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی،ملکی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، افغانستان میں امن عمل پر ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار، کنٹرول لائن، ورکنگ بائونڈری اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا،کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کے جواب کے لیے تربیت اور مہارت کا تسلسل لازمی ہے، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع قومی کوششوں کی ضرورت ہے،چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کے دہائیوں سے جاری ظلم وتشدد بھی کشمیریوں کا جدوجہد کو دبا نہیں سکا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی، انشا اللہ کشمیری کامیاب ہوں گے،کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے پر زور دیا،آئی ایس پی آر کے
مطابق کانفرنس میں افغانستان میں امن و عمل میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا، کانفرنس میں شریک کور کمانڈرز نے کہا کہ قومی کوششوں سے ہر قسم کے خطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے، اس کے لیے معاشرے کے تمام فریقین کو اپنا بامقصد کردار ادا کرنا ہوگا،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہرسطح پر بہترین صلاحیتوں کی بدولت تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،قومی اداروں کے تمام عناصرکو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،کانفرنس میں کرونا سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ شرکا نے امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں