مریم نواز فیس سیونگ کیلئے گرفتار ہونا چاہتی ہیں، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے لوٹ مار کو عزت کا بیانیہ اپنا لیا مریم نواز اپنی ساکھ بچانے کیلئے چاہتی ہیں کہ انہیں پکڑ کر جلد جیل بھیج دیا جائے،کیپٹن(ر) صفدر اور مولانا فضل الرحمان کو ایک دوسرے کے قدم

چومتے ہوئے بھی دیکھیں گے،پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ ہاتھ کر دیا،ان لوگوں کی آپس میں آنکھیں مل رہی ہیں نا نظریہ ۔ فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس سے سستی بجلی حاصل ہوگی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی ذمہ داری نبھائے گی، گزشتہ حکومت نے توانائی کے مہنگے منصوبوں سے نقصان پہنچایا، ترقی کا سفر رائیونڈ تک محدود تھا، اب پورے ملک میں وسیع ہوگیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں مولانا فضل الرحمان کو بطور ڈھال استعمال کرکے مدرسے کے طالبعلم لائے گئے، آپ ابھی کیپٹن صفدر کو مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ چومتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، انھیں ایک دوسرے کے قدم چومتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے لوٹ مار کو عزت کا بیانیہ اپنا لیا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ ہاتھ کر دیا،ان لوگوں کی آپس میں آنکھیں مل رہی ہیں نا نظریہ، مریم بی بی اور شوباز شریف پہلے ایک پیج پر آئیں، بلاول بھٹو لکا چھپی کی وجہ سے ویڈیو لنک پر آ گئے ہیں، اب یہ ایک دوسرے سے آنکھ ملانے کے قابل نہیں رہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا استعفے نہ دینے کا اعلان پی ڈی ایم پر خنجر بن کرچلا، مریم بی بی تاریخیں دیتی رہیں گی، انہیں

عوام کی پذیرائی نہیں ملے گی، مریم بی بی چاہتی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ فیس سیونگ ملے، پی ڈی ایم نے آصف زرداری کے ہاتھ پر بیعت کی، لیکن آصف زرداری نے ہاتھ جھٹک لیا، جلد ہی مولانا بھی جھٹک لیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close