مریم باجی جیسی نالائق خاتون کی اپنی سسرال میں بھی نہیں چلتی، اسکا جیٹھ اسکے کہنے پر استعفیٰ دینے سے انکار کردے ایسی نالائق خاتون ۔۔ زرتاج گل نے شدید تنقید کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مریم نواز شریف پر تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز جیسی نالائق خاتون کی اپنے سسرال میں نہیں چلتی ، یہ انتہائی بدزبان خاتون ہیں جو ہر وقت زہر اگلتی ہیں جسکی اپنے سسرال نہیں چلتی ان کے کہنے پر اس کا جیٹھ سجاد اعوان استعفیٰ سے انکار دے ، ایک ایسی خاتون جس کی اپنے گھر میں نہ چلتی ہو تو آپ کیسے اس پاکستان پر مسلط کر سکتے ہیں ۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بہاولپور کے جلسے میں مریم باجی نے انتہائی نامناسب زبان استعمال کی ہے ۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ فاٹا کے لوگوں نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ خود کیا ہے، فاٹا کے لوگوں میں کافی صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو بااختیار بنانا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں فاٹا کے لوگوں نے دی ہیں کسی اور نے نہیں دیں، وزیراعظم عمران خان فاٹا کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں وہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں تنظیم نوجوانان قبائل (ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن) گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close