اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے نواز شریف لندن سے واپس نہ آئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی اور پھر ڈھونگ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کو سب سے زیادہ جلدی نواز
شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہے۔ یہ نہیں چاہتے وہ سابق وزیراعظم اپنے ملک واپس آئیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیب لندن میں مقدمہ ہار گئی ہے۔ نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج لگانے میں 4 ارب روپے ڈوب گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی مالیت کے فلیٹ نہیں ہیں، جتنی رقم خرچ کر دی گئی۔۔۔ کراچی یونیورسٹی، بیچلرزاورماسٹرز مارننگ پروگرام اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کراچی (آئی این پی) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق بیچلرز ، ما سٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن کی میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں ہیں۔ ایسے طلباوطا لبات جن کے نام جاری کر دہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس06 تا15 جنوری2021 تک صبح10:00 تادپہر 3:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس وائوچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہالمیں قائم داخلہ کمیٹی کائونٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کائونٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر
صائمہ اختر نے کہا کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرطلبہ کی سہولت کے پیش نظر ہر طالب علم کے فیس وائوچر پر فیس جمع کرانے کی تاریخ درج کی گئی ہے ۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیس وائوچر پر درج تاریخوں میں اپنی داخلہ فیس جمع کرانے کو یقینی بنائیںتاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق مجمع سے گریز کیا جاسکے ۔طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیس ماسک کے استعمال اورسماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 06 تا08 جنوری2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں