بچے سکول آنے کی تیاری شروع کر دیں، نجی تعلیمی اداروں نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے 18جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی ، صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا کہتے ہیں کہ اسکول تو کھولنے ہیں پھر 10 بعد ہی کیوں؟ پہلے کیوں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا

کہ ہماری اسکول کھولنے کی تاریخ 11جنوری ہی ہے اور اسی دن تعلیمی ادارے کھول دیں گے ، ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور ہم نے ماضی میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا ہے۔صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے مطابق ماضی میں بھی ایسا کئی بار ہوا ہے کہ حکومتیں ایسے ہی تاریخیں دیتی ہیں جہاں ایک کے بعد دوسری تاریخ دے دی جاتی ہے ، اگر حکومت تعلیمی ادارے کھولنا ہی چاہتی ہے تو پھر یہ 10 سے 15 دن آگے بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، کیو کہ بچوں کا تعلیمی حرج ہورہا ہے اور پہلے ہی تعلیمی سیشن بہت مختصر کردیا گیا ہے، اس صورتحال میں حکومت کو اس چیز کا احساس ہونا چاہیئے کہ 10 دن بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں ، اگر یہ 10دن بعد کھولنے کی بات کرتے ہیں تو 10دن پہلے کیوں نہیں۔یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ، وزیر تعلیم شفقت محمود نے 18جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو 18جنوری سے کھول دیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے جن کا تعلق ہمارے تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے تھا اور جو دیگر ہم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جیسے بڑے اجتماعات، شادی ہال اور ریسٹورنٹس بند جگہ پر ڈائننگ پر پابندی عائد کی. انہوں نے کہا کہ سب سے واضح اثر تعلیمی بند کرنے سے پڑا، یہ تعلیمی ادارے ہمارے ملک کے مستقبل کے لیے بہت اہم حصہ ہیں اور ہم نے بادل نخواستہ ہی انہیں بند کیا تھا ، ڈیٹا سے یہ چیز واضح ہوئی ہے کہ شاید اس وقت ہمیں اس معاملے میں مزید احتیاط اور التوا کرے کی ضرورت پڑے تاکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل ہماری دوسری لہر کی شدت میں کمی آ چکی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں