چوہدری نثار علی خان بھی سیاست میں دوبارہ متحرک ہو گئے، کس سے ملاقات ہوئی؟حکومت کیلئے سرپرائز

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک ہوگئے، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور فنکشنل لیگ کے رہنماء محمد علی درانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملکی سیاست میں محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے

مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اورمسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء محمد علی درانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔جس میں سیاسی محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، محمد علی درانی قومی سطح کے ڈائیلاگ کیلئے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی جیل میں مل چکے ہیں، جبکہ محمد علی درانی نے لاہور میں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی، جس میں اپوزیشن تحریک کو ختم کرکے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کی راہ کو ہموار کرنا ہے۔تاہم کہا جاسکتا ہے کہ قومی ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع کیا گیا، شہبازشریف نے قومی ڈائیلاگ کی بات کی کہ میثاق معیشت کیا جائے لیکن وزیراعظم عمران خان نہیں مانے، قومی مذاکرات کی بات کی گئی، جس پر کچھ ذہن بیٹھے اور کہا کہ کرپٹ لیڈران کو مائنس کیا جائے،یہ بھی واضح ہے کہ موجودہ عسکری قیادت کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، وہ کسی سیاسی جماعت کے حصہ لینے کیخلاف نہیں،کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے یا قد کاٹھ کم کرنے کا بھی ارادہ نہیں رکھتی، عسکری قیادت کی سوچ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر پارلیمان اور جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی خوشحالی کیلئے کام کریں۔ریاستی اداروں نے قومی ڈائیلاگ کیلئے نوازشریف ، مریم نواز اور اسحاق ڈار مائنس تھری کردیا، ان کے ساتھ ریاستی ادارے کوئی بات نہیں کریں گے، کیونکہ یہ سزایافتہ ہیں، شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور مولانا فضل الرحمان سے بات ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں