شہری سراپا احتجاج، کراچی میں گیس کا بحران جاری، گیس کی لائنوں سے پانی آنے لگا

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ایک بار پھر گیس کے بحران میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سی این جی اسٹیشنز کو بھی مسلسل تین روز کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی اس سال موسم سرما میں اپنی تاریخ کا بدترین گیس بحران دیکھا جارہا ہے ،شہر میں صنعتوں کے ساتھ گھریلو

صارفین کو بھی گیس کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔سی این جی سیکٹر، کیپٹیو پاور،نان ایکسپورٹ کی گیس سپلائی بند ہونے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوپا رہا، کراچی کے بیشتر رہائشی علاقوں میں رات بھر گیس بند رہتی ہے، گھریلو خواتین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر8سے گیس کی پائپ لائن سے پانی نکلنا شروع ہوگیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میں گیس کے بدترین بحران پر ایس ایس جی سی حکام کو کئی بار شکایت درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔اس حوالے سے صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سائٹ، کورنگی، نارتھ کراچی اور دیگر صنعتی اداروں میں گیس پریشر میں کمی سے مال کی تیاری میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جو حالات پیدا کئے جارہے ہیں وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں، کراچی کی تمام انڈسٹریز ایس ایس جی سی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔۔۔۔۔

پوری قوم کیلئے بڑی خوشخبری، توانائی بحران کا خاتمہ قریب آگیا، آئی ایم ایف نے بھی منظوری دیدی

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی کے مطابق پاکستان کے توانائی کے بحران کا خاتمہ قریب آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر کامران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے

گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ اب قریب ہے۔کامران خان کے مطابقآئی پی پیز کے ساتھ دستخط ہونے والی یاداشتیں جلد مضبوط معاہدوں کی شکل اختیار کرلیں گی، آئی ایم ایف نے بھی منظوری دیدی ، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی موجودگی میں حتمی فیصلے کر لیے گئے۔ بجلی 6 روپے کی بجائے 16 روپے میں پیدا ہونے لگی، اگلے ماہ فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ ہو گا، بری خبر سنا دی گئی حکومت اگلے ماہ پٹرول اور بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرےگی، سابق وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی 6 روپے کی بجائے 16 روپے بنائی جارہی ہے، سرکلر ڈیبٹ 24 سو ارب تک ہوگیا، دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بالکل لوگوں کی فکر نہیں ہے، لوگوں کا جینا دو بھر ہوگیا ہے، اگر بجلی کا بل دیتے ہیں تو گیس کا بل دینے کے پیسے نہیں ہیں ۔آٹا مہنگا دالیں چینی مہنگی ہوچکی ہے۔ نئے پاکستان میں لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایل این جی کی قلت ہے ، پاکستان دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدے گا، اس کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔بجلی 6 روپے کی بجائے 16روپے بنائی جارہی ہے،آج سے چھ ماہ پہلے بھی بجلی قیمت بڑھانی تھی،

سرکلر ڈیبٹ 24 سو ارب تک ہوگیا ہے، بجلی کی قیمت آئی ایم ایف کے دباؤ پر بڑھائی گئیں۔بجلی کی قیمتیں مزید بڑھائیں گے، تاکہ خسارہ کم ہوجائے لیکن خسارہ کم نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمت بڑھنے کے باوجود سرکلرڈیٹ 2400 ارب کا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کے بعد اب پٹرول کی قیمت بھی بڑھائی جائے گی، بجلی کی قیمت اگلے ماہ مزید بڑھائی جائے گی۔ حکومت نے ایل این جی کی بڈ دسمبر میں کھولی۔ دسمبر میں فروری کا سودا کیا گیا۔ حکومت نے دو سال میں ایک بھی ایل این جی ٹرمینل نہیں لگایا۔جبکہ موجودہ ٹرمینلز کی گنجائش بھی نہیں بڑھائی گئی۔ شاہد خاقان کے معاہدے کی ایل این جی تقریباً 5 ڈالر فی یونٹ میں مل رہی ہے۔ عمران خان آج 12 ڈالر فی یونٹ ایل این جی خرید رہا ہے، جب ساڑھے 24 فیصد پر گیس خریدیں گے۔ یہ دنیا کیسب سے مہنگی گیس ہوگی۔ ایل پی جی کے بعد اب پٹرول کی قیمت بھی بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آئیں گے، آج بھی پہلا سوال نوازشریف کے بارے ہوتا ہے۔آج بھی سیاست کا محور نوازشریف ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد استعفا دینا نہیں۔ عمران خان سے استعفا لینا ہے۔ شاہد خاقان نے کراچی کی مردم شماری کی ری ٹیسٹنگ کی پیشکش کی تھی۔ میں بہادرآباد جانے کیلئے تیار ہوں۔ ایم کیوایم باتیں بہت کرتی ہے۔ جھنڈے والی گاڑی چھوڑتی نہیں۔ ایم کیوایم کو مردم شماری پر تحفظات ہیں تو وفاقی حکومت سے الگ

ہوجائے۔ پھر بھی وہ حکومت نہیں چھوڑتے تو یہ عجیت سی بات لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 5.5 فیصد پر گروتھ چھوڑ کرگئے تھے۔ یہ صفر پر لے آئے۔ جتنا قرض عمران خان نے ڈھائی سال میں لیا اتنا نوازشریف نے 3 ادوار میں نہیں لیا۔ منہگائی میں عمران خان نے سب کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں