افواہیں دم توڑ گئیں، ہیڈ آفس کراچی سے منتقل نہیں کررہے، پی آئی اے نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا

کراچی(این این آئی) پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے منتقلی کے معاملے پر قومی ائرلائن انتظامیہ نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ آفس کو کراچی سے منتقل نہیں کررہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔خط کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ادارے کو

منافع بخش بنانے کے لیے کوشاں ہے، پی آئی اے میں اصلاحاتی عمل کے تحت اہم فیصلے کیے جارہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ فیصلوں سے متعلق وقتا فوقتا اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرے گی، سوشل میڈیا پر کراچی ہیڈ آفس کو کسی اور شہر منتقل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔خط کے مطابق کورونا کے باعث پی آئی اے کو مالی مشکلات درپیش ہیں، اس کے باوجود ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، قومی ایئرلائن کے مالی و آپریشنل ری اسٹرکچرنگ پلان حکومت کی دی گئی ہدایات کے تحت جاری ہے، ائرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں اور منظوری کے تحت تمام پلان پر عمل کیا جارہا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ ہم بطور لسٹڈ کمپنی اسٹاک ایکسچینج کے تمام قوانین کی پاس داری کریں گے۔۔۔۔

افسوسناک صورتحال، پی آئی اے انتظامیہ نے یورپی یونین کے ترلے شروع کر دیئے، خود کودوبارہ مکمل آڈٹ کیلئے پیش کرتے ہیں، ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان حفیظ عبد اللہ کا یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی سے متعلق کہا ہے کہ ہم نے آڈٹ کلیئر کرکے اس پر مطمئن کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے

حفیظ عبد اللہ نے بتایا کہ پی آئی اے نے گزارش کی تھی کہ خود کودوبارہ مکمل آڈٹ کیلئے پیش کرتے ہیں۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ شرائط پر عمل درآمد کیلئے ہماری تیاری بہت اچھی ہے،وہ ہمیں پروازوں کی عبوری اجازت بھی دے دیں تو بہت اچھا ہوگا۔حفیظ عبد اللہ نے کہاکہ ہمیں جواب دیا گیا کہ قانون کے تحت عبوری اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی طرف جو معاملات تھے وہ کلیئرکر دیے گئے ہیں،لائسنس والے معاملے پر ریگولیٹری کا کام باقی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ پی آئی اے کی افرادی قوت رضاکارانہ اسکیم کے تحت کم ہو رہی ہے،تعطل میں پڑے کیسز چلانے میں پریشر گروپس مزاحمت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔یورپی یونین ادارے نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی اجازت دینے سے معذرت کر لی یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔ پی آئی اے نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی کی اجازت نہ مل سکی۔ یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔ ایاسا کے خط کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کیسرٹیفیکیشن اور نگرانی کی کارکردگی میں عدم اعتماد کا پہلو پایا جاتا ہے۔

یہی وجوہات یورپی کمیشن کے ذریعہ تحقیقات کے بعد پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن کو معطلکرنے کا باعث بنیں۔ پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئیسی اے اے پاکستان کا سیفٹی آڈٹ ناگزیر ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ حکام نے ایاسا کی جانب سے لیٹر موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں