تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کو مدر آف این آر او قرار دے دیا گیا

نارووال(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے فارن فنڈنگ کیس کو مدر آف این آر او قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج لگانے میں پاکستان کے 4ارب روپے ڈوب گئے، جتنی مالیت کے فلیٹ نہیں، اس سے زیادہ رقم خرچ کردی، نیب پر مقدمہ کون بنائے

گا، زرمبادلہ کا نقصان کون پورا کریگا؟ احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت صرف ترجمانوں کی حکومت ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی، ملک میں مدر آف این آر او فارن فنڈنگ کیس ہے جس میں میں اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ ہے، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس 31جنوری تک کی مہلت ہے، استعفی دو اور گھر جائو۔۔۔۔۔

نواز شریف نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے فوری فیصلے کا مطالبہ کر دیا

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کسی کو بھی عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان فوریفیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے ۔پیر کو اپنے ٹوئیٹر پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خانکے فارن فنڈنگ کرپشن کیس، جس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں، چھ سال گزرنے کے باوجود فیصلہ نہ ہونا آئین’ قانون اور قوم سے بدترین مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس کیس میں عمران خان کو این آر او نہیں دینے دینگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان فوریفیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب

کرے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں