حکومت سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الٰہی نے قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے شکوہ نہیں ، اپوزیشن سے بات چیت کے معاملات تحریک انصاف ہی دیکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاست اور

دیگر معاملات پر بات تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس ملاقات میں مفاہمتی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود چل کر ہمارے گھر آگئے تھے جس کے بعد سے تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے ، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، بات چیت اور تمام معاملات اسی دور حکومت میں ہوں گے اس ضمن میں جو کچھ بھی ہوگا وہ وفاقی سطح پر ہی ہوگا۔خیال رہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان گلے شکوے دُور ہوگئے، سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا کہ بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کو صحیح بات نہیں پہنچائی جاتی، پرویز الٰہی سے براہ راست بات کیا کریں، جس پر عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ مجھے بھی پرویز الٰہی کی طرح سمجھیں، فکر نہ کریں مل کرکام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری صاحب میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، آپ مجھے بھی پرویز الٰہی کی طرح سمجھیں۔چودھری شجاعت نے کہا کہ لگتا ہے دائیں بائیں کے لوگ درست بات نہیں پہنچاتے، آپ پرویزالٰہی سے براہ راست بات کرلیا کریں ،آپ گھر پر آئے ہیں، ہمارا آپ کے ساتھ کوئی گلہ شکوہ نہیں ، ہم آپ کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا، 5 سال حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close