عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے، فارن فنڈنگ کرپشن کیس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہونے کا دعویٰ، نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے نئی پریشانی کھڑی کر دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کسی کو بھی عمران خان کو این آراو نہیں دینے دیں گے، فارن فنڈنگ کرپشن کیس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں، الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کرکے عمران خان کی کرپشن کو بےنقاب کرے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کے فارن فنڈنگ کرپشن کیس، جس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں، چھ سال گزرنے کے باوجود فیصلہ نہ ہونا آئین، قانون اور قوم سے بدترین مذاق ہے۔انوہں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس کیس میں عمران خان کو این آراو نہیں دینے دینگے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری فیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے بھی بہاولپور میں پی ڈی ایم کی قیادت میں عوامی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کو الیکشن کمیشن مسلسل ملتوی کررہا ہے۔فارن فنڈنگ کیس دنیا سے آئے پیسے کا ہے، سب سے زیادہ پیسا اسرائیل سے آیا ہے جو کہ قادیانیوں نے فنڈنگ کی ہے، یہ نمائندگی ہے، اس لیے ہم باربار کہتے رہے یہ کس کے ایجنٹ ہیں۔ اسی طرح آج وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا، فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ میں فرق ہے، ممنوعہ فنڈنگ وہ ہوتی ہے جب فارن ایجنسی اورملٹی نیشنل کمپنی سے پیسے وصول کیے جاتے، پی ٹی آئی نے تمام اکاؤنٹس الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے، عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔پاکستانی سیاست نے چیزوں کواتنا تبدیل کردیا گیا کہ اب کرپشن کو کرپشن اور حلال حرام میں کوئی فرق نہیں کرتا تھا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے سیاست کو کاروبار کو ذریعہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close