اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چھ ہزار ایک سو سینتالیس کلو میٹر کی نئی سڑکوں کا اضافہ کر رہے ہیں ،پہلے چھبیس ماہ میں گزشتہ حکومتوں سے چار ہزار کلو میٹر اضافی سڑکیں شروع کیں ،سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے ،درآدم خیل والا روڈ ایک ماہ
میں مکمل کریں گے ،کوئٹہ بائی پاس روڈ کا غاز بھی اسی ماہ ہوگا۔اسلام آباد میں موٹر ویز اور ہائی ویز پولیس کو پٹرولنگ گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سڑکوں کی تعمیر میں بلوچستان کو ترجیح دی گزشتہ حکومت سے ڈیڑھ سو فیصد سڑکیں زیادہ بنائیں گے ،چھ ہزار ایک سو سینتالیس کلو میٹر کی نئی سڑکوں کا اضافہ کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہم نے سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کا غاز کردیا ہے تین ماہ میں مزید منصوبہ پر کام شروع کریں گے۔تقریب سے خطاب میں آئی جی موٹرویز کلیم امام نے کہاکہ دنیا میں ٹریفک حادثات سے ہلاکتوں کی شرح بیماریوں سے زیادہ ہے دوران ڈرائیونگ فون سننا زیادہ حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا کرنے کی تیاری، بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں کتنے عرصے میں پاکستان کی سڑکوں پر دوڑنے لگیں گی؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم خرچ کررہا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں حکومت کا جتنا فوکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر ہونا چاہئے وہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا کوئی ایشو نہیں ہے، پاکستان میں جگہ جگہ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ سینٹرز ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں موٹر ویز پر چارجنگ کا نیٹ ورک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں بھی 8 ماہ سے ایک سال میں الیکٹریکل چارجنگ سینٹر ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں