اب پاکستانی مفت انٹرنیٹ استعمال کریں گے، حکومت نے فری وائی فائی سروس کی فراہمی کی خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے فری انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تردید کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں فری وائی فائی سروس کو ختم نہیں کیا جارہا بلکہ اسے مزید توسیع دی جا رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

جاری بیان میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فری انٹرنیٹ کی سہولت فعال ہے اور بند نہیں کی گئی ہے بلکہ منصوبے کو مزید توسیع دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین اظفر منظور کا کہنا ہے کہ صوبے میں فری وائی فائی کی سہولت نا صرف برقرار رہے گی بلکہ اسے مزید مقامات تک پھیلایا بھی جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو اس سہولت کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، اور ڈیجیٹل پنجاب وژن کے تحت اس منصوبے کو مزید شہروں اور دیگر مقامات تک بھی پھیلانے کی تیاری کررہے ہیں، یہ سہولت فی الحال تمام عوامی مقامات، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، پارکوں، حکومتی دفاتر میں موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر سالانہ تقریبا 20 کروڑ روپے خرچ والی فری وائی فائی سروس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سے صوبے بھر میں متعدد تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء و صحافی حضرات وائی فائی کی مفت سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے فری انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تردید کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں فری وائی فائی سروس کو ختم نہیں کیا جارہا بلکہ اسے مزید توسیع دی جا رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فری انٹرنیٹ کی سہولت فعال ہے اور بند نہیں کی گئی ہے بلکہ منصوبے کو مزید توسیع دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں