عمران خان ہمارے لیے نعمت ہیں، انہیں ضائع نہ کریں، اس ملک کو صرف یہ شخص ٹھیک کر سکتا ہے، سابق چئیرمین ایف بی آر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے مطابق پاکستان کو صرف عمران خان ٹھیک کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کی وزیراعظم عمران خان کی ان سے بہت سی توقعات تھیں جنہیں

پورا کرنے میں ناکام رہا، مجھے اس بات بہت زیادہ افسوس ہے۔شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ جو جو اصلاحات لانا چاہتے تھے جن جن پالیسیوں کا نفاذ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، وزیراعظم نے انہیں ہمیشہ مکمل حمایت فراہم کی۔ سابق چئیرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم جیسا سادہ انسان نہیں دیکھا، عمران خان ہمارے لیے نعمت ہیں، انہیں ضائع نہ کریں، اس ملک کو صرف یہ شخص ٹھیک کر سکتا ہے۔سسٹم سے باہر آنے کے بعد بھی عمران خان کی مدد کر رہا ہوں اور یہ کام جاری رکھوں گا۔شبر زیدی کا مزید کہنا ہے کہ جب وہ چئیرمین ایف بی آر تھے تو انہوں نے چیزیں بہتر کرنے کی کوششیں کیں، تاہم جو لوگ ٹیکس دیتے ہیں وہ سسٹم کی تبدیلی نہیں چاہتے تھے۔ میں نے صنعت کاروں اور تاجروں سب کے پاس جا کر کہا کہ سمگل شدہ اشیاء کی تجارت نہ کریں، تاہم میری بات ماننے سے انکار کر دیا گیا۔ ٹیکس چوروں تک پہنچنے کیلئے بینکوں کے ڈیٹے تک رسائی کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔جب خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط عائد کی تو گورنر ہاوس سندھ میں سب سے اکٹھے ہو کر دباو ڈالنے کی کوشش کی۔ عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سب کا دباو برداشت کیا اور سب کے سامنے مجھ سے سوال کیا کہ آیا شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے یا نہیں، اس پر میں نے جواب دیا کہ شناختی کارڈ کی شرط برقرار رکھی جائے، جس پر وزیراظم نے بھی میرا ساتھ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close