اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیرداخلہ و سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوئی ثابت کردے پیپلز پارٹی نے این آر او لیا تو سینیٹ سے استعفیٰ دے دوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے اعلان کیا کہہ اگر کوئی ثابت کردے کہ پیپلز پارٹی نے این
آر او لیا تو استعفیٰ دے دوں گا۔اپنے خطاب میں رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ اس نے این آر او لیا، این آر او تو کسی اور نے لیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ این آر او شوکت عزیز کی کابینہ سے نکلا تھا جو پرویز مشرف کے سامنے پیش کیا گیا ، ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کر دی جائے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی سے کوئی این آار او طلب نہیں کیا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل پی ڈی ایم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ یہ پارٹیاں این آر او کے لیے کوششیں کررہی ہیں اور پہلے بھی ان حکومتوں نے این آر او لیے ہیں، جبکہ پی ڈی ایم کا مؤقف ہے کہ وہ کوئی این آر او نہیں مانگ رہے۔ اگر کسی کے پاس این آر او لینے کے ثبوت موجود ہیں تو پیش کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں