مرحلہ وار کی تجویز مسترد، 11 جنوری کو تمام نجی تعلیمی ادارے کھولیں گے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے مطابق وفاقی حکومت کی سکولزمزید بند رکھنے کی تجویز مستردکر دی گئی ہے اورخبردار کیا گیا ہے کہ حکومتی اعلان کی خلاف ورزی کی صورت میں حکومت کی طرف سے تادیبی کاروائیاں بند نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکول

فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا اورسینئر نائب صدر ملک ابرار حسین کے علاوہ پرویزہارون، اخترآرائیں، اشتیاق بخاری،سلیم ناصراورکزئی،نذربریچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سکولزمزید بند رکھنے کی بجائےمائیکرولاک ڈاون کاآپشن استعمال کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اجتماعات سے کرونا پھیلا، کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے، سیاسی اجتماعات پرپابندی پر عملدرآمد کرایا جائے،یونیسف کےمطابق کورونامیں بھی سکولزکی بندش سے 4 کروڑپاکستانی طلباکی تعلیم مستقل متاثرہوئی ہے، یونیسف، یونیسکواورعالمی بنک ایڈویزری کےمطابق کورونامیں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔گیلپ سروے مطابق87%والدین بچے سکولز بجھوانا چاہتے ہیں،کوویڈمیں7.5کروڑطلباکی تعلیم کاناقابل تلافی نقصان ہوا ہ.- لاک ڈاؤن باعث5 کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے، 5 اعشاریہ 2کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں، سکول نہ جانے والے بچوں کی بڑی تعداد چائلڈلیبر کا شکار ہو رہی ہے، 50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے، وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔ نجی سکولزکا معاشی قتل ہے، بندش سے 01 ہزارسکول مکمل بنداور7لاکھ ٹیچرزبےروزگار ہوچکے ہیں۔ تنخواہیں و90فیصد سکولز عمارتوں کےکرائے فکسڈُ ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اساتذہ کیلیے’’تعلیمی ریلیف پیکیج ‘‘کااعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنگل نیشنل کریکولم کی آڑ میں طبقاتی نظام اورستمبر سیشن کومسلط نہ ہونےدیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close