اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب نے 10 سال میں 104 ارب اور ہمارے دور کے 2 سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہو تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے مثال
دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمارے دور میں گزشتہ دو سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی، جب کہ اسی نیب نے 2008 سے 2018 کے 10 سالہ دور میں صرف 104 ارب روپے ریکور کیے، یہ کرپٹ حکمرانوں کے سیاہ دور کے 10 سال تھے۔عمران خان نے بتایا کہ پنجاب اینٹی کرپشن نے ہماری حکومت کے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کیے، کرپٹ حکمرانوں کے ماتحت اینٹی کرپشن نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے تھے، یہ اعشاریے ثابت کرتے ہیں کہ ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے۔۔۔۔۔ نیب نے لندن میں پاکستان کے 4 ارب روپے ڈبو دیئے، نیب پر مقدمہ کون بنائے گا؟ بڑا سوال کر دیا گیا لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ حکومت پاکستان میں لطیفہ حکومت بن چکی، حکومت جھوٹے الزامات لگا کر ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہے،حکومت شہباز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتقامی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، شہباز شریف نے تمام اثاثے ظاہر کیے، حکومت شہباز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے لندن میں پاکستان کے 4 ارب روپے ڈبو دیئے، جتنی مالیت کے فلیٹ نہیں ہیں، اس سے زیادہ رقم خرچ کر دی گئی، نیب پر مقدمہ کون بنائے گا، پاکستان کے زرمبادلہ کا
نقصان کون پورا کریگا ؟۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مچھ میں کان کنوں کو قتل کیا، وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں دہشتگردی ہونیوالی ہے، قوم تیار رہے، حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی، آپ کس مرض کی دوا ہیں ؟ حکومت کا کام ہے دہشتگردی روکے، شیخ رشید کو ملکی سیکیورٹی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے سے لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی، نااہل حکومت کو گھر بھیجنا 22 کروڑ عوام کی ضرورت ہے، یہ حکومت پاکستان میں لطیفہ حکومت بن چکی، حکومت جھوٹے الزامات لگا کر ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں