پاکستانی خوش ہو جائیں، کورونا وائرس، آئی ایم ایف نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کر دی

اسلام آباد(آئی این پی ) بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وبا سے بچا کے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔ رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پہلے مریض سے لے کر اب تک وبا

سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ جون 2020 میں کورونا کی شرح 6 ہزار کیسز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وبا کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی۔۔۔۔ فلسطینی بزرگ نے غلیل کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے چھکے چھڑا دیئے رام اللہ (این این آئی)فلسطین میں بسائے گئے یہودیوں کے خلاف فلسطینی قوم کا ایک ایک بچہ نبرد آزما اور اپنی جان ہتھیلی پے لیے اپنے وطن کی آزادی کے لیے سرگرم ہے۔ کیا جوان ،کیا بوڑھے، کیا بچے اور کیا خواتین ہرایک اپنی بساط کے مطابق قابضوں کے خلاف لڑتا نظر آتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عموما اسرائیلی فوج کی طرف سے شکایات کی جاتی ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے گروپ یہودی آباد کاروں پرسنگ باری کرتے ہیں تاہم مزاحمت کے میدان میں بوڑھے بھی پیچھے نہیں۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بزرگ فلسطینی کو غلیل کے ساتھ قابض صہیونی دشمن پر سنگ باری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرقی علاقے دیر جریر میں پیش آیا۔ اس بزرگ فلسطینی نے صہیونی دشمن، اسرائیل کی پشت پر کھڑی

صہیونی جرائم کی حامی دنیا اور صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کرنیوالے ممالک کو بھی پیغام دیا کہ فلسطینی کسی بھی عمر میں ہوں وہ اپنے وطن پر قابض صہیونیوں کو نکال باہر کرنیکے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں