ملتان (پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، اس پر کیا گیا ناجائز قبضہ ختم کرائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، استعفے پارٹی قیادت
کے پاس جمع ہیں، سب کی رائے سے حکمت عملی بنائی ہے، پی ڈی ایم مضبوط اور پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، یہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ اس پر کوئی ناجائز قبضہ کرلے، ہم عوام کی طاقت کے ساتھ اس ناجائز قبضے کو ختم کرائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں