سینیٹ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کو ایوان بالا میں اکثریت مل جائیگی، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ہمیں ایوان بالا میں اکثریت مل جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فیٹف قانون پراپوزیشن نے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اس کے مقابلے میں نیب

بل لے آئے جس کو منظور کرلیتے تو ان کو پیچھے کی گئی تمام چوری معاف ہوجاتی۔ ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا خیبر پختو نخوا میں پولیس ریفارمزکرنے میں ہمیں تین سال لگے ہیں، اب پنجاب اور سندھ میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ جاتی ریفارمز پربہت کام ہوا ہے اب اسے لاگوکریں گے۔ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا جائے یا نہیں؟ ن لیگ نے اجلاس طلب کرلیا سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا جائے یا نہیں؟ ن لیگ نے اجلاس طلب کرلیا،اجلاس کے شرکا کی رائے سے نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا اور ان کا فیصلہ پی ڈی ایم کو بتایا جائے گا ۔ منگل کو پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یانہ لینے کا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس بلالیا۔ پارٹی رہنمائوں کا اجلاس جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف ، سعد رفیق ، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ، پرویز رشید،رانا تنویر اور خرم دستگیر شریک ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکا کی رائے سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا اور نواز شریف جو بھی فیصلہ کریں گے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے 2 جنوری کے اجلاس میں رکھا جائیگا۔

close