اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کی درست نشاندہی کے لئے اگلے چند ماہ میں نیا سروے شروع کرے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سروے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی مستحق شہری سماجی فلاح و بہبود کے نیٹ سے باہر نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی سہولت اور نقالی کے مواقع کو کم کرنے کے لئے بہت جلد بڑے شہروں میں ون۔ونڈو آپریشن مراکز قائم کرے گا۔۔۔۔ لاہور ائر پورٹ پر بڑا کاروباری منصوبہ ، 5 سو کنال پر کمرشل ایریا اور 161 کنال پر کارپوریٹ دفاتر بنیں گے کراچی(آئی این پی)لاہور کے والٹن ایئر پورٹ پر بڑے کاروباری منصوبے کے ابتدائی خدو خال سامنے آ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے حتمی پلان بنانے کی ہدایت کر دی ، اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق والٹن ایئر پورٹ پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے منصوبے کے ابتدائی خدو خال سامنے آ گئے، اس کاروباری ضلع میں 2 ہزار کنال کے رقبے پر تعمیرات کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ابتدائی طور پر 5 سو کنال پر کمرشل ایریا اور 161 کنال پر کارپوریٹ آفسز بنانے کی تجویز ہے، منصوبے کے تحت 207 کنال اراضی پر اپارٹمنٹس بلڈنگ اور ہوٹل تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آئی ٹی ٹاور، بینک اسکوائر اور شاپنگ مالز کے لیے 143 کنال اراضی مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، منصوبے کے تحت منی گالف کورس
اور پارکس اور گرین ایریا کے لیے 80 کنال اراضی رکھی جائیگی،ہیلتھ کلب، انتظامی عمارتوں اور یوٹیلیٹی اسٹور کے لیے 64 کنال اراضی مختص کرنے کی تجویز ہے، اس منصوبے کے ابتدائی خدوخال کے حوالے سے متعلقہ حکام نے وزیر اعظم پاکستان کو بھی بریفنگ دے دی ہے، وزیر اعظم نے جامع منصوبہ بندی اور تمام قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حتمی پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں