لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کو عام آدمی کے مسائل کاعلم ہی نہیں مریم نواز دعوے نہ کریں بلکہ اب استعفوں پرعمل کریں، اتوار کو پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنمائوں کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے
کہا کہ مریم نواز چاند پر تھوکنے کی کوشش کر رہی ہیں،ملکی سالمیت کو دا پر لگا کر سیاست کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں، جعلی راج کماری بہاولپور میں حکومت کو گرانے نکلی، مریم نواز کے رانا ثنااللہ کی تعریف پر حاضرین گتھم گتھا ہوگئے،بہاولپور نے بھی وہی فیصلہ دیا جو لاہور دے چکا ہے،بہاولپور کے عوام( ن) لیگ سے نظرانداز کرنے کا حساب مانگ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماڈل ٹاون لاہور کے قاتل کو ساتھ کھڑا کر کے مریم نواز کس منہ سے انصاف کی بات کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سند یافتہ جعلساز اب وزیراعظم اور اسمبلیوں کو جعلی کہہ رے ہیں، فضل الرحمان کو کشمیر پر بات کرتے ہوئے کوئی شرم بھی نہیں آتی،فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کرنے کی مذموم حرکت کی،انہوں نے کہا کہ مدرسوں کے طلبا کو اسلام کے نام پر حکومت کے خلاف مشتعل کیا گیا، مدارس کے بچوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا سفاکی اور غداری ہے،مدرسوں کے طالب علموں کو لاکر سیاسی سپاٹ فکسنگ کا مظاہرہ کیا گیا، مولانا اپنے مدارس کے طالب علموں کی طاقت کے استعمال کو ہی جمہوریت سمجھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اربوں روپے کے اثاثوں کا حساب دیں، پی ٹی آئی نوٹ کی نہیں ووٹ کی سیاست کرے گی، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا نہ کوئی بیانیہ
ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی نے صرف ایک نیا نعرہ دیا اور وہ ہے مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں