اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں کو مقررہ وقت پر کھولنا ممکن نہیں ہے، تعلیم کا حرج پورا کرنے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ کم اورامتحان کے بغیرکسی کو پاس نہیں کیا جائے گا،اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے مجبوری میں اسکول بند کرنا پڑے، ہمارے بروقت اقدام کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا،ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے اسکول نہ جانے پر مجھے تشویش ہے، پیر کو (آج)تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے جس میں موجودہ صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، وزارئے تعلیم کی اسکول کھولنے سے متعلق رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے مشاورت سے آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا، موجودہ صورت حال میں اسکولوں کا وقت پر کھلنا ممکن نہیں ہے،وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ابھی ہم یہ غور کررہے ہیں کہ اسکول کیسے اور کب کھولے جائیں کیونکہ سب سے زیادہ پرائمری اسکول کے بچے متاثر ہوئے ہیں، ہماری کوشش بھی یہی ہوگی کہ پرائمری اسکول پہلے کھولنے کی کوشش کریں،ان کا کہنا تھا کہ اب تک اسکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کی ہی تجویز سامنے آئی ہے، جس پر اگر عمل کیا گیا تو سب سے پہلے پرائمری اسکولوں کو ہی کھولا جائے گا،امتحانات مئی اور جون میں ہونے چاہیں، میڈیکل کالجز کے امتحانات کافیصلہ وزارت صحت ہی کریگی، اس بار امتحان کے بغیر کسی بھی طالب علم کو پاس نہیں کیا جائے گا، امتحانات کا انعقاد ہر صورت کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ کوروناکاخطرہ تو اب بھی بہت زیادہ ہے، کل بھی 70افراد کا انتقال ہوا ہے، اسکولوں کی چھٹیاں ہونے پر سلیبس کو کم کرنے کا حامی نہیں ہوں، ہماری کوشش ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کیا جائے تاکہ کورس مکمل ہوسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں