سینئر وزیر نے پورا پلان بے نقاب کر دیا، اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے، حکومت ضمنی انتخابات کرکے دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کرے گی

نوشہرہ کینٹ(آن لائن) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی، اپوزیشن کی تحریک دم توڑ چکی ہے۔پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔اپوزیشن استعفوں کا شوق پورا کرلیں۔اپوزیشن جلد از جلد اسمبلیوں سے استعفے دیں حکومت خالی سیٹوں پر ضمنی

انتخابات کرکے بھرپور اکثریت حاصل کرکے آئین میں ضروری ترمیم کریں گئے۔وزیر اعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی حکومت کہیں جائے گی اور نہ ہی پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ میں شامل مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلزپارٹی جے یوآئی (ف )سمیت دیگر پارٹیوں میں اتنی ہمت اور طاقت ہے کہ وہ حکومت گرا سکیںپا کستان ڈیموکرٹیک مومنٹ میں شامل پارٹیاں چوں چوں کا مربہ ہے یہ حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے بلکہ الٹا یہ اپنے اپ کو نقصان پہنچائی گے اور اس کے ذمہ دار بھی یہ لوگ خود ہوں گے اپوزیشن استعفوں کی بات کرتی ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ جلدی استعفے دیں تو سیٹیں خالی ہوں تاکہ ہم بچی ہوئی سیٹیں بھی جیت جائیں ان کے جانے پر حکومت اپوزیشن کو کھانا جبکہ مولانافضل الرحمان کو حلوہ بھی کھلائیں گی اور جلدی یہ لوگ استعفے دے دیں تاکہ اس ملک کی بہتری ہوں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی ائینی مدت پوری کریں گی پی ڈی ایم سے بغیر این ار او کے ہر چیز پر بات کرنے کے لیے تیار ہے اگر اپوزیشن الیکشن کمیشن اور معیشت کی بہتری سمیت کسی چیز میں اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے تو حکومت تیار ہے اپوزیشن غلط فہمی میں نہ رہے کہ حکومت گھبرا کر انہیں افر دیں رہی ہے ہم کوئی افر نہیں دیں رہے یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے کہ ہم ان سے بات کرنا چاہتے ہے بلکہ ہم پاکستان کی خوشحالی اور

بقاء کی خاطر ان سے بات کرنے کو تیار ہے اگر اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی تو حکومت بھی ان سے بات نہیں کریگی وہ مانکی شریف میں جلسے جبکہ باربانڈہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریسکیو 1122اسٹیشن نوشہرہ سٹی گریڈ میں بارہ بانڈہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے نئے فیڈر کی افتتاحی تقریب اور پیر پیائی میں استقبالیہ جلسے اور میڈیاسے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک، ممبر صوبائی اسمبلی براہیم خان خٹک، حلقہ پی کے 63کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل، ناظم خان،زرعالم خان نے بھی خطاب کیا پرویز خان خٹک نے کہ اگر اپوزیشن کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں تو وہ جواب دیں میرے خلاف بھی نیب نے مالم جبہ کا کیس شروع کیا تھا میں نیب کے روبرو حاضر ہوا اور میں نے انکے جوابات دیں اور میرے پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں تھا بلکہ تو محکموں کا جھگڑا تھا ایک محکمہ کہ رہا تھا کہ یہ زمیں فورسٹ کی ہے جبکہ دوسرا محکمہ کہ رہا تھا کہ یہ زمین ٹورزم کی ہے اس کی وجہ سے مجھے نیب نے بلایا تھا اور میں نے ان کو سار ے جوابات ان کے سامنے پیش کردیں میری یہی رائے کہ اپ لوگ چور نہیں تو اکر نیب کو جواب دیں کوئی اپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا بس سادہ سی بات کا جواب دیں دے کہ کہا ں سے پیسہ ایا اور کہا ں سے اپ لوگوں نے جائیداد خریدی اس کا جواب دیں دے

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھمکیاں دے رہی ہے کہ ہم اسلام اباد لوگ لے کرائیں گے اپوزیشن لوگ لیکر ائیں ہم بھی دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ کھڑے ہے وزیر اعظم عمران خان نے پہلے دن سے کہا تھا کہ جب میں ان کا احتساب کروں گا تو سارے چور اپنی کرپشن بچانے اور چوری چھپانے کے لیے اکھٹے ہوجائیں گے عمران خان کی سوچ درست ثابت ہوئی اور اج سار ی پارٹیاں ایک دوسرے کی چوری چھپانے کے لیے اکھٹے ہوگئے ان کا جمہوریت اور عوام کے مفاد کے ساتھ کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی حکومت ان سے رابطہ کرنا چاہتی ہے محمد علی دورانی کی مولانا فضل الرحمان سے اگر ملاقات ہوئی ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے اس سے حکومت کا کوئی لینہ دینہ نہیں دریں اثناء پرویز خان خٹک باربانڈہ میں ریسکیو 1122کے پانچویں اسٹیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر ریسکیو 1122کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اور حادثات میں عوام کو ریسیکو کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا پرویز خان خٹک نے کہا کہ مزید پانچ اسٹیشن بھی نوشہرہ میں قائم کیے جائیں گے جس سے یہ تعداد دس تک پہنچ جائیں گی انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحی ہے

ریسکو 1122کو جدید مشینری فراہم کی تاکہ صنعتی بستیوں کے مزدور وں اور علاقے کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکیں بعد ازاں انہوں نے نوشہرہ سٹی گریڈمیں انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے قائم فیڈر کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر پرویز خان خٹک نے کہا کہ اس فیڈر کے افتتاح سے بارہ بانڈ ہ انڈسٹریل کو بجلی کی فراہمی کی جائیں گی اور صنعتی بستے میں کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم ہوجائیں گا انہوں نے کہا کہ اسی طرح نوشہرہ کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں گا ضلع نوشہرہ صوبے کا تجارتی حب بننے جارہا ہے بارہ بانڈہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے ساتھ اب رشکئی اکنامک زون جس کا وزیر اعظم عمران خان جلد افتتاح کریں گے اس سے نوشہرہ کے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کے مواقع میسر ائیں گے اور نوشہرہ صوبے کا تجارتی مرکز بن جائیں گا انہوں نے ازمیک کے قیادت کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر صنعتی بستی میں کارخانہ داروں کو درپیش مسائل حل کریں اور ون ونڈو اپریشن کریں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ک مواقع میسر ائیں گے پرویز خان خٹک نے استقبالیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر ی سیاست کا محور غریب عوام ہے اور میں نے ہمیشہ نوشہرہ کے لوگوں کی خدمت کی اسی طرح نوشہرہ کے عوام نے بھی ہمیشہ مجھ سے

محبت کا اظہار کرتے ہوئے مجھے پہلے ڈسٹرکٹ ناظم دو بار صوبائی وزیر ایک بار وزیر اعلی اور اب وزیر دفاع کی کرسی تک پہنچایا پرویز خان خٹک نے کہا کہ مانکی شریف میرا گھر مجھے یہاں ک مسائل کا بخوبی اندازہ ہے مجھے مانکی شریف سمیت پورے ضلع کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی،پی پی پی،مسلم لیگ ن نے صوبے اور مرکز میں حکومت کی ان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا کردار عوا کے سامنے ہے میں نے بھی ان سیاسی جماعتوں کے ساتھ حکومت میں شامل رہا میں نے اپنے زور بازوں سے علاقے کے عوام کے لیے فنڈز اور نوکریا ں پیدا کی کوئی اور نوشہرہ میں اپنے تختی تو دیکھا دیں تاکہ پتہ چل سکیں کہ انہوں نے نوشہرہ کے عوام کی کیا خدمت کی ان پارٹیوں میں شامل ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی نے ذاتی مفاد ات اور اپنے تجوریاں بھرنے کے لیے علاوہ کیا کام کیا پرویز خان خٹک نے کہا کہ ضلع بھر میں 2023تک بجلی اور گیس گھر گھر تک پہنچائیں گے ایک گھر بھی بجلی اور گیس سے محروم نہیں رہے گا تعلیم اور صحت کے معاملے میں تمام ہسپتال چالو ں حالات میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ میں میں دو یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالج قائم ہوچکے ہے اور مز ید منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کو میں نے دوٹوک کہا ہے کہ میں نوشہرہ کے عوام کی

ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا کیونکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close