اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فائرنگ سے نوجوان کی موت کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں فائرنگ سے نوجوان اسامہ ستی کی موت کا نوٹس لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ
اسامہ ستی کے گھر پہنچے اور نوجوان کی موت پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ورثا ء سے ملاقات میں وزرا نے دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان کو سزا اہل خانہ کو مکمل انصاف دلوانے کا عزم کا اظہار کیا، زلفی بخاری نے کہا کہ میں اور شہریار بھائی وزیراعظم کے حکم پرآپ کے پاس آئے ہیں، آپ لوگوں کو ہرصورت انصاف ملے گا۔ ن لیگ کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ گئے،اور بھی کئی رہنما رابطے میں ہیں، مزید سرپرائز دیں گے، چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان مکوآنہ (این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کئی رہنما رابطے میں مزید سرپرائز دیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی اور ممبر قومی اسمبلی حسین الہی سے این اے 68 سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری تنویر احمد گوندل جنھوں نے چوہدری وجاہت حسین کے مقابلے میں2مرتبہ الیکشن لڑا ،ٹکٹ ہولڈر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد گوندل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ(ق)میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔پرویزالہی نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کئی رہنما رابطے میں مزید سرپرائز دیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی اور ممبر قومی اسمبلی حسین الہی سے این اے
68 سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری تنویر احمد گوندل جنھوں نے چوہدری وجاہت حسین کے مقابلے میں2مرتبہ الیکشن لڑا ، ٹکٹ ہولڈر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد گوندل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ(ق)میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔پرویزالہی نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں