عہدہ سنبھالتے ہی چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) رویت ہلال کمیٹی کے نئے سربراہ مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے کوشش ہو گی ملک بھر میں عید اور رمضان المبارک ایک دن ہو۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے نئے سربراہ مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی جائے گی کہ رمضان اور عیدین کے چاند دیکھنے کے لئے قومی

اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے جبکہ شہادتیں جمع کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان کا شمار پاکستان کے جید علمائے دین میں ہوتا ہے۔میری کوشش ہوگی کہ ان کی رہنمائی لیتا رہوں۔ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزادکو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئر مین بننے پر پاکستان اور دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس میں دنیا بھر کے ممالک سے ممتاز علماء کرام اور پاکستان کے اندر تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے جید اور ممتاز علماء کرام کے نام شامل ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے نئے چئیرمین کا کہنا تھا کہ شہادتیں جمع کرنے کے لیے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھوں گا،پوری کوشش ہو گی کہ عیدیں اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ مستند شہادتیں اکٹھی کرنے، دیر سے ملنے سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے۔اس میں دانستہ کوشش نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہم پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمن کے ساتھ 15 سال تک کام کیا۔ان سے بہت کچھ سیکھا،وہ عظیم عالم دین ہیں۔آئندہ بھی ان سے رہنما حاصل کرتا رہوں گا۔ مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ انہیں جید علما، فلکیات دانوں اور ماہرین موسمیات کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی طرف سے ان کی ذات پر اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں