ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک پیج پر آگئیں، جلد کیاسرپرائز دینے والی ہیں؟ سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ایک پیج پر ہونے کا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سلیم صافی نے اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ اہم خبر یہ ہے کہ زرداری صاحب جس گیم لائن کا حصہ تھے، اب

میاں نواز شریف بھی اس کا حصہ بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ایک صفحے پر آگئی ہیں ۔ سلیم صافی نے بتایا کہ بیانیہ ظاہری طور پر انتہائی انقلابی اور عمل درون خانہ مفاہمت اور ڈیل والا ۔۔۔ یہ ہے وہ ایک صفحہ۔۔۔۔انتظار ہوگا سرپرائز کا۔۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ اجلاس میں نواز شریف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہو گا۔آصف زرداری اداروں سے ٹکراؤ ،استعفے دینے اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی مخالفت کرتے رہے ۔ اجلاس میں تین جماعتوں کے علاوہ 8 جماعتیں پیپلزپارٹی کے مؤقف سے متفق تھیں۔ جبکہ نوازشریف ہرصورت میں اداروں سے ٹکراؤ پر زور دیتے رہے ۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اورمحمود اچکزئی نوازشریف کی حمایت میں بولتے رہے ۔ مولانا فضل الرحمان اجلاس میں کئی مرتبہ بے بس اورناراض نظرآئے۔پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں سیاسی اختلافات کی تاریخ تو کافی پُرانی ہے لیکن عمران خان کی حکومت کے خلاف اب یہ جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں اور ایک پیج پر ہی نظر آتی ہیں۔ اور اس حوالے سے سلیم صافی نے بھی اپنے ٹویٹ میں واضح اشارہ دے دیا ہے کہ اب نواز شریف اور زرداری ، دونوں کی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آ گئی ہیں ، تاہم سرپرائز کا انتظار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close