لاہو ر(پی این آئی) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی،صوبائی حکومت نے بھاری سالانہ سبسڈی کے باعث پنجاب وائی فائی پراجیکٹ بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم ہونے سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا، ریسرچ سکالرز اور
صحافی مفت وائی فائی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔سابق دور میں صوبے کے دو سو مقامات پر پنجاب وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب وائی فائی منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔منصوبے کیلئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا۔ منصوبے کے تحت پنجاب میں بڑی لائیبریوں، کالجز، تعلیمی اداروں، پارکس اور پریس کلبوں سمیت دیگر اہم سرکاری مقامات پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب وائی فائی منصوبہ بند کرنے کے بعد صوبائی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے پی ٹی سی ایل کے ساتھ مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے مذاکرات شروع کر دئیے۔ مریخ پر 10 لاکھ کی آبادی کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی، آپس میں رابطے کے لیے انٹرنیٹ بھی دستیاب ہو گا مریخ پر 10 لاکھ کی آبادی کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی، آپس میں رابطے کے لیے انٹرنیٹ بھی دستیاب ہو گا،معروف امریکی کمپنی اور خلائی مسن اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک (Elon Musk) کا بڑا منصوبہ، سیارہ مریخ پر 10 لاکھ افراد کو بسانے کی تیاری شروع کردی گئی، مریخ پر انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے سیارے کے گرد سیٹلائیٹ بھی چھوڑا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اپنے 2025 کے مریخ مشن کے لیے ایلون مسک نے مریخ کے مدار میں چھوڑنے کے لیے اسٹار لنک سیٹلائیٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جب مریخ پر شہر بس جائے گا تو وہاں کے افراد کو ایک دوسرے سے رابطے کی
ضرورت ہو گی۔ مصنوعی سیارہ مریخ پر رہنے والوں کے لیے نہ صرف انٹرنیٹ پہنچائے گا بلکہ یہ ٹیم سیارے کے زمین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک پُل کا کام کرے گی۔ایلون مسک نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 2050 تک 1 ملین لوگوں کو مریخ پر پہنچائیں گے جس کے لیے وہ ایک دن میں سو لوگوں پر مشتمل تین پروازیں مریخ روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے زمین سے ملتا جلتا سرخ سیارہ یعنی مریخ 15 سال بعد زمین کے قریب ترین آیا تھا اور یہ چاند کی کی روشن ہوا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیارہ ایک ہفتے تک غروبِ آفتاب کے بعد مشرق کی سمت نظر آیا تھا اور نصف شب تک زیادہ روشن ہوتا رہا تھا۔ناسا کے مطابق دونوں سیارے ہر 15 سال بعد انتہائی قریب ترین پوزیشن میں آتے ہیں تاہم اس کے باوجود زمین اور مریخ کے درمیان قریب ترین فاصلہ بھی 3؍ کروڑ 86؍ لاکھ میل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں